نہر سے خاتون کی لاش برآمد

  نہر سے خاتون کی لاش برآمد

  

ننکانہ،واربرٹن،(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ پاکستان)سانگلہ ہل تا مڑھ بلوچاں روڈ پر واقع لنگووال جھال سے ایک خاتون کی نعش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لنگوال جھال میں ایک خاتون کی نعش تیر رہی تھی کہ مقامی لوگوں نے دیکھ کر ریسکیو1122کو اطلاع کردی، ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی غوطہ خور ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کر نعش کو باہر نکالا اور ورثاء کے حوالے کردیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق نعش کی شناخت سحر جمیل کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -