ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 7روزمیں 194ملزم گرفتار

ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 7روزمیں 194ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویڑن اعجاز رشید کی قیادت میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث194ملزمان گرفتار کر لئے۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث03 گینگز کے08 ملزمان کے قبضہ سے02 لاکھ95ہزارروپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے15 پسٹلز،05 بندوقیں،02رائفلز اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے21ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے07کلو گرام سے زائد چرس اور285 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران06 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب71اشتہاری و عادی مجرمان کوگرفتار کیاگیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر64ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -