پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت

پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی مہوش علی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی،عدالت نے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کوشادی شدہ جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم بھی دیاہے،ایڈیشنل سیشن جج رانا معین کھوکھر نے مہوش علی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے چودھری ارسلان ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف عدالت میں موقف اختیار کیا کہ لڑکی مہوش نے اپنی مرضی سے آصف علی سے پسند کی شادی کی ہے،اب والدین سے ان کی جان کو خطرہ ہے عدالت سے استدعاہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیاجائے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -