ماہ جون، مختلف جرائم میں ملوث 4ہزار 878ملزموں کو گرفتار کیا گیا

ماہ جون، مختلف جرائم میں ملوث 4ہزار 878ملزموں کو گرفتار کیا گیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ماہِ جون کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 4878ملزمان کو گرفتار کیا۔سٹریٹ کرائم، ڈکیتی،راہزنی ودیگر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن میں 99گینگز کے 240 ملزمان سے 03کروڑ 09 لاکھ سے زائد روپے مالیت کی ریکوری کر کے ورثاء کے حوالے کی گئی۔ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 578 ملزمان کو گرفتار کے اْن کے قبضہ سے 24 رائفلز، 02 کلاشنکوف،30 بندوقیں، 530 ریوالورزوپسٹلزاور 12510 گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران 669 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 07کلو 254گرام ہیروئن، 204 کلوگرام سے زائد چرس، 78گرام آئس، 17کلو 520 گرام افیون اور 6057 بوتلیں شراب برآمدکی گئیں۔قمار بازی کے خلاف کارروائی کے دوران 486 ملزمان سے 13 لاکھ 13 ہزارروپے سے زائد رقم برآمدکی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 134 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے۔چوری،دھوکادہی،چیک ڈس آنر امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 402 اشتہاری اور 400عدالتی مجرمان کو گرفتارکیاگیا۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،گداگری، پرائس کنٹرول،فارنر اور لاؤڈ سپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر 1969ملزمان گرفتارکئے گئے۔

مزید :

علاقائی -