رائیونڈ، 45 سالہ خاتون ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

رائیونڈ، 45 سالہ خاتون ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر)را ئیونڈ کے علاقہ میں ریلوے لائن کراس کرتے 45 سالہ خاتون ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئی پولیس کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں ریلوے کراسنگ عبور کرتے ہوئے 45سالہ خاتون ٹرین کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق 45سالہ خاتون کی شناخت شاہین کے نام سے ہوئی۔ خاتون ذہنی معذور تھی۔پولیس نے ضروری قانونی کاروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش کو آبائی گاوں پمبے رائیونڈ منتقل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -