نامعلوم شخص نے چھری کے وارسے ہیڈ کانسٹیبل کوزخمی کردیا

نامعلوم شخص نے چھری کے وارسے ہیڈ کانسٹیبل کوزخمی کردیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) فیصل ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم شخص نے ہیڈ کانسٹیبل پر حملہ کردیا، ہیڈ کانسٹیبل چھری کے وارسے شدید زخمی ہوگیا جس کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا،حملہ کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل عباس ڈیوٹی کے بعد گھر جارہا تھا کہ اس دوران نامعلوم شخص نے حملہ کردیا، چھری کے وار سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا،کانسٹیبل عباس کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیاگیا،زخمی کا فوری طور پرآپریشن کیا گیا جس کے بعد اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے،بعدازاں فیصل ٹاون پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چھری سمیت گرفتارکرلیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہناتھا کہ اصل معاملہ کیا اور ملزم نے حملہ کیوں کیا جس کے بارے تحقیقات جاری ہے اور جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔

مزید :

علاقائی -