جوہر ٹاؤن پولیس نے 6 سال سے مفرور 7 اشتہاری گرفتارکرلئے

جوہر ٹاؤن پولیس نے 6 سال سے مفرور 7 اشتہاری گرفتارکرلئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاون پولیس کا اشتہاری مجرموں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔کیٹیگری اے اور بی کے ڈکیتی، چوری، نوسربازی اور چیک کے مقدمات میں 6 سال سے مفرور 7 مجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے،ایس ایچ او جوہر ٹاون عامر شہزاد کے مطابق ایس ایس پی آپریشن لاہور فیصل شہزاد کی ہدایت پر علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس پی صدر ڈویژن غضنفر علی شاہ نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او جوہر ٹاون عامر شہزاد کے ہمراہ جو پولیس ٹیم تشکیل دی گئی اس ٹیم نے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں غلام مصطفی، راشد، فاروق، لیاقت، عمر،فیصل اور فیاض شامل ہیں۔ملزمان کومزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے،ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق احمد خان نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او جوہر ٹاون عامر شہزاد و دیگر ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -