شہریوں سے فراڈ کیس کی سماعت19 اگست تک ملتوی

  شہریوں سے فراڈ کیس کی سماعت19 اگست تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے چیئرمین نیب کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے خلاف کیس کی سماعت19 اگست تک ملتوی کردی،احتساب عدالت کے جج اسد علی کے عدالتی تعطیلات پر ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی،اس کیس میں عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ ملزمان کی بریت کی درخواست پر نیب سے جواب بھی طلب کررکھا ہے،کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ملزمہ طیبہ گل اور فاروق نول عدالت میں پیش نہیں ہوئے،ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی جاچکی ہیں

،نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزموں کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کیں جاچکی ہیں،دونوں ملزمان کی ہائیکورٹ سے ضمانتیں منظور کی جاچکی ہیں،نیب نے چئیرمین نیب اور دیگر اداروں کے نام پر فراڈ کرنے والے گروہ کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے،طیبہ گل نے مبینہ طور پرچیئرمین نیب کو بھی ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی۔

مزید :

علاقائی -