جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پولیس افسران اپنے علاقوں میں مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔ نمازِجمعہ کی ادائیگی کے دوران ڈولفن سکواڈ اور پی آر یوکے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردموئثرپٹرولنگ کو یقینی بنایا۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی ہدایت پر لاہور پولیس نے کورونا ایمر جنسی صورتحال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے جاری کردہ20 نکاتی ہدایات پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ضعیف افراد، بچے اور بیمار افراد عبادت گاہوں کی بجائے گھروں پر مذہبی فریضہ ادا کریں۔اشفاق خان نے مزید کہا کہ نمازی حضرات دوران عبادات سماجی فاصلے کی پابندی سمیت ماسک،سینیٹائزر کالازمی استعمال کریں۔