شریف خاندان کی جدید سائنسی بنیادوں پر کرپشن نے اپوزیشن ارکان کو متنفر کر دیا: فیاض الحسن 

    شریف خاندان کی جدید سائنسی بنیادوں پر کرپشن نے اپوزیشن ارکان کو متنفر کر ...

  

لاہور(این این آئی)صوبائی وز یراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی جدید سائنسی بنیادوں پر استوار کرپشن نے اپوزیشن اراکین کو متنفر کر دیاہے۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان کی وزیرِ اعلی سے ملاقات آئینی و قانونی خلاف ورزی اور فلور کراسنگ کے زمرے میں نہیں آتی،وزیرِاعلی کے انتخاب اور فنانس بل پر اپنی پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر فلور کراسنگ کا قانون حرکت میں آتا ہے۔فیاض الحسن نے کہا کہ حکومت پر تنقید میں وقت ضائع کرنے کی بجائے اپوزیشن اپنے گریبان میں جھانکے،ہروقت حکومت جانے والی ہے، کا پہاڑا پڑھنے والے اپنی صفوں کی طرف نظر دوڑائیں تو کپکپی طاری ہو جائے گی۔صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِاعلی عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کو اشیائے ضروریہ پر ریلیف پہنچانے کا عمل جاری ہے،فلور ملز کو سرکاری گندم کے اجرا سے مارکیٹ میں بیس کلو کا تھیلا ایک ہزار پچاس روپے سے کم ہو کر آٹھ سو پچاس روپے پر دستیاب ہوگا۔

ارکان متنفر

مزید :

صفحہ اول -