3 بچوں کے قتل کیس کی سماعت 4اگست تک ملتوی

3 بچوں کے قتل کیس کی سماعت 4اگست تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اپنے تین بچوں کو قتل کرنے والی ماں انیقہ کے کیس کی سماعت 4اگست تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیاہے،گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت کے دوران ملزمہ انیقہ سمیت چار ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل سیشن جج سید شہزاد مظفر نے سماعت کی،عدالت نے ملزمہ انیقہ پر فردجرم عائد کررکھی ہے،تھانہ ہیئر پولیس نے خاتون ملزمہ سمیت 3افراد کے خلاف بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کررکھاہے۔

مزید :

علاقائی -