فیروزوالہ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی، 2فرار

فیروزوالہ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی، 2فرار

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)شاہدرہ کے قریب ڈاکووں اورشہریوں کے درمیان مقابلہ،ڈاکووں کی فائرنگ سے ان کی اپناساتھی اورشہری زخمی ،دوڈاکوفرارہوگئے۔ زخمی ڈاکوکوپولیس نے پکڑ کرہسپتال داخل کرادیا۔بتایاگیاہے کہ سوئی گیس روڈ شاہدرہ میں تین ڈاکووں نے شہریوں کولوٹا اس دوران ڈاکووں نے آصف کو لوٹاجس نے مزاحمت کی اورڈاکوکوپکڑلیا اس دوران دوسرے ڈاکووں نے فائرنگ کرد ی جس سے ڈاکوقیصرزخمی جبکہ شہری بھی زخمی ہوگیا۔ شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مفرورڈاکووں کی تلاش کیلئے ٹیم مقررکردی گئی۔

مزید :

علاقائی -