کرائم ہاٹ سپاٹ ایر یاز کی سیف سٹی کیمروں سے مانیٹر نگ کی ہدایت

کرائم ہاٹ سپاٹ ایر یاز کی سیف سٹی کیمروں سے مانیٹر نگ کی ہدایت

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے، ڈولفن اور پیرو فورس کی ٹیمیوں کی پٹرولنگ کو موثر بنایا جائے، اشتہاری اور عدالتی مفرور کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں ان کی گرفتاری کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، لاہور شہر میں بڑھتی ہوئی موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں کو روکنے کیلئے جدید میکانزم اپنایا جائے، ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات کیں، ان خیالات کا اظہار سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے افسران سے کرائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید کی زیر صدارت سیف سٹی آفس قربان لائنز میں میٹنگ ہوئیں جس میں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن محبوب رشید، سی او او کا مران یوسف، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشنز، ایس پی سکیورٹی سمیت متعدد افسران نے شرکت کی۔ کرائم میٹنگ میں شہر بھر میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کرائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر فرقہ واریت اور انتہا پسندی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی تیز کی جائیگی، روزانہ کی بنیاد پر سرچ اور کومبنگ آپریشن کئے جائیں۔ سربراہ لاہور پیس کا مزید کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ملزمان کو ہرگز کوئی رعائیت نہ دی جائے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ حساس مقامات کے گرد ونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو جاری رکھا جائے۔ سی سی پی او لاہور نے ٹریفک پولیس کو بغیر نمبر پلیٹس، غیر نمونہ اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید :

علاقائی -