یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے پروازوں کی معطلی کا اطلاق شروع

یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے پروازوں کی معطلی کا اطلاق شروع

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے یورپی ممالک کی پروازوں کے لیے پی آئی اے کا اجازت نامہ 6 ماہ کے لیے معطل کیا ہے جس کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے شروع ہو گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی یورپ کے لیے تمام پروازں کو منسوخ کر دیاگیا ہے لہٰذا جن مسافروں کی بکنگ ہے وہ چاہیں تو بکنگ آگے کروالیں یا ریفنڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ جعلی لائسنس پر پائلٹس کے پروازیں آپریٹ کرنے پر یورپین یونین کی جانب سے پابندی لگائی گئی ہے، یورپین یونین نے حکومت پاکستان سے پائلٹس کی لسٹ طلب کی ہے۔ترجمان قومی ائیرلائن نے مزید کہا کہ یورپین فضائی سیفٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور خدشات دور کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، حکومتی اور انتظامیہ کے اقدامات کے باعث معطلی جلد ختم ہونے کی امید ہے۔

ترجمان پی آئی اے

مزید :

صفحہ اول -