حکومت کا ایران کے ساتھ مغربی سرحد کھولنے کا فیصلہ

حکومت کا ایران کے ساتھ مغربی سرحد کھولنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے بند ایران کے ساتھ مغربی سرحد کو 7 روز کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت داخلہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں سرحدوں کو کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق گبد، مند، کٹاگر اور چیدگی کے مقام پر سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ سرحدیں 5 جولائی کی صبح سے معمول کے مطابق کھل جائیں گی۔وزارت داخلہ کے مطابق کورونا ایس اوپیز اور پروٹوکولز کیتحت ان بارڈرز سے صرف تجارت کی اجازت ہوگی، ان سرحدوں سے صرف درآمدات اور برآمدات کی اجازت ہوگی۔یہ سرحدیں ہفتے میں ساتوں روز کھلی رہی گی اور تجارت مقررہ وقت پر ہوگی، ان مقامات سے لامحدود ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ ایران میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد تفتان بارڈر کو بند کردیا گیا تھا اور ایران سے پاکستان آنے والے زائرین کو پاکستان ہاس میں قرنطینہ میں رکھا جارہا تھا۔

مغربی سرحد

مزید :

صفحہ اول -