پیمرا نے 24 چینل کی نشریات اور لائسنس معطل کر دئیے

پیمرا نے 24 چینل کی نشریات اور لائسنس معطل کر دئیے

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)پیمرا نے چینل 24 کی نشریات اور لائسنس معطل کر دئیے ہیں۔ پیمرا کے مطابق چینل 24 کی نیوز اور کرنٹ افئیر کی نشریات جاری کردہ لائسنس اور قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیمر ا نے 24 نیوز چینل کو جاری کردہ لائسنس فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔پیمرا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جاری لائسنس کے تحت چینل انٹرٹینمنٹ سے متعلق مواد چلانے کا مجاز تھا جس کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر 24 نیوز کے نام سے نیوز اینڈ کرنٹ افئیرز پر مبنی مواد نشر کیا گیا۔ پیمرا کے بار بار منع کرنے اور متعدد نوٹسز کے باوجود سینٹرل میڈیا نیٹ ورک نے چینل نشریات میں نیوز، کرنٹ افئیرز سے متعلق پروگرام چلائے جو کہ پیمرا قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ پیمرا نے 7 مئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس کے تحت کمپنی کو نیوز وکرنٹ افئیرز مواد فوری طور پر بند کرنے اور منظور شدہ انٹرٹینمنٹ مواد نشر کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ادھر 24 نیوز ٹی وی چینل کے ترجمان کے مطابق اس کی نشریات کو روک دیا گیا ہے۔ پیمرا نے چینل کے لائسنس زمرے پر اعتراض کیا ہے اور نیوز چینل کے اصولی موقف کو یکسر نظرانداز کیا ہے اور یک طرفہ کارروائی میں لائسنس معطل کردیا ہے۔

لائسنس معطل

مزید :

صفحہ اول -