وزیراعظم کی آج لاہور آمد کا امکان

  وزیراعظم کی آج لاہور آمد کا امکان

  

لاہور(این این آئی) وزیراعظم عمران خان کاایک روز ہ دورے پر آج (ہفتہ) کے روز لاہور آمد کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلی میں کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں صوبائی وزرا ء کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں وزیراعظم کو مون سون سے متعلق ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ صوبے میں کورونا اور اسمارٹ لاک ڈاؤن پر بھی وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -