پاک چین وزرائے خارجہ رابطہ، عالمی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

    پاک چین وزرائے خارجہ رابطہ، عالمی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر اہم تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کو بتایا کہ بھارت داخلی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور بھارت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے اور ہر مشکل گھڑی میں چین کی معاونت پر پاکستا ن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری فیز 2، بی آر آئی منصوبے کا انتہائی اہم حصہ ہے، اس سے پاکستان میں اقتصا دی سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر مشاورت جار ی رکھنے پر اتفاق کیا۔قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حادی سلیمان پور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور تنظیم کے طے شدہ، اہداف کے حصول میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خا ر جہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی رکن ملک ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ کوشاں رہا کہ تنظیم، خطے میں اقتصادی تعاون کا مضبوط و مستحکم مرکز بن کر سا منے آئے۔انہوں نے سیکرٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم کو باور کرایا کہ تنظیم کے وژن 2025ء کی روشنی میں ممبر ممالک کے مابین علاقائی،تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔وزیر خارجہ نے کورونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنے، ترقی پذیر ممالک کی کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے، وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے عالمی سطح پر دی گئی، ڈیٹ ریلیف تجویز کے خدوخال سے بھی آگاہ کیا اور اس ضمن میں مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کیساتھ ساتھ وبائی چیلنج سے نمٹنے اور علاقائی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے ای سی او وزرائے صحت ورچول کانفرنس کے جلد انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم کو بھارت کی جانب سے مقبو ضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ معصوم شہری کورونا وبا کے باعث دوہرے لاک ڈاؤن کی صعوبت برداشت کر رہے ہیں۔ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی جبر و استبداد سے نجات دلانے کیلئے، عالمی برادری کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

پاک چین اتفاق

مزید :

صفحہ اول -