امریکہ سے 100 وینٹی لیٹرز کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    امریکہ سے 100 وینٹی لیٹرز کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) امریکہ نے 100 وینٹی لیٹرز پاکستان کو فراہم کر دیئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان سے گفتگومیں وینٹی لیٹرزکی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، کورونا سے نمٹنے کیلئے امریکہ اب تک پاکستان کو27 ملین ڈالرامداد فراہم کرچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 100وینٹی لیٹرز کی کھیپ کراچی پہنچ گئی، ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم سے گفتگو میں وینٹی لیٹرزکی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، کوروناسے نمٹنے کیلئے امریکہ اب تک پاکستان کو27ملین ڈالرامداد فراہم کرچکا ہے۔امریکی ڈپٹی قونصل جنرل جان جوزف ہیلمئیر نے وینٹی لیٹرز این ڈی ایم اے کے ممبرآپریشنزبریگیڈیئر وسیم الدین کے حوالے کیے، اس موقع پر امریکی ڈپٹی قونصل جنرل جان جوزف ہیلمئیر نے کہا کہ وینٹی لیٹرزامریکی صدرنے کورونا کے خلاف مدد کیلئے فراہم کیے۔جان جوزف ہیلمئیر کا کہنا تھا کہ 100وینٹی لیٹرز کی مالیت 3 ملین ڈالرزہے، عطیہ ٹرمپ کی وزیر اعظم عمران خان سے وعدے کی تکمیل ہے۔ممبر این ڈی ایم اے بریگیڈیئر وسیم الدین نے کہا کہ وینٹی لیٹرز کورونا کے خلاف معاون ثابت ہوں گے،وینٹی لیٹرزملک میں ضرورت کے مطابق تقسیم کیے جائیں گے، جس سے کوروناکے حساس مریضوں کو وینٹی لیٹرز سے طبی سہولت ملے گی۔بریگیڈیئر وسیم الدین کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم ایکوروناپرطبی سہولتوں کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

وینٹی لیٹرز

مزید :

صفحہ اول -