پی پی،نون لیگ ا دوار میں 236 مشتبہ پائلٹ لائسنس جاری ہوئے،مرادسعید

        پی پی،نون لیگ ا دوار میں 236 مشتبہ پائلٹ لائسنس جاری ہوئے،مرادسعید

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی ایئرلائن کی تباہی کی ذمہ دار حزب اختلاف کی دونوں بڑی جماعتوں پیپلز پا ر ٹی اور مسلم لیگ (ن) کو قرار دیتے ہوئے تفصیلات قوم کے سامنے رکھ دیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں مر ا د سعید نے کہا کہ انکوائری رپورٹ نے واضح کر دیا کہ سی اے اے کے جاری کردہ تمام مشتبہ لائسنس پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی حکومتوں میں جاری ہوئے۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے دور میں 56 جبکہ نون لیگ کے دور میں 180 مشتبہ لائسنسز جاری ہوئے۔ تحقیقا ت کے نتیجے میں شاہد خاقان عباسی،مشاہد اللہ اور شجاعت عظیم کی سرپرستی اور مشکوک کردار بھی سامنے آچکاہے۔ملکی اداروں کو تباہ کرنے اور زندگیاں داو پر لگانے والوں سے کیا پھر بھی ہم سوال نہ پوچھیں؟

مراد سعید

مزید :

صفحہ اول -