ثابت ہو گیا نوازشریف کیخلاف فیصلے دباؤ میں آ کر کئے گئے،اسفند یار

  ثابت ہو گیا نوازشریف کیخلاف فیصلے دباؤ میں آ کر کئے گئے،اسفند یار

  

پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کرنے کے فیصلے نے ملک میں جاری احتساب کے عمل کو مزید واضح کردیا ہے۔ یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف فیصلے دباؤ کے بنیاد پر کئے گئے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا کہ ویڈیو میں بتایا گیا ہر حرف آج سچ ثابت ہوا لہٰذا عدالت سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فیصلوں کو بھی کالعد م قرار دے کر انصاف کے تقاضے پورے کریں۔ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ اگر ایک سیاسی رہنما یا کسی بھی فرد کے خلاف دباؤ کے نتیجے میں ناحق فیصلے کئے جاتے ہیں تو اس سے ملک مضبوط نہیں ہوگا بلکہ انارکی پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوجائیگا۔

اسفندیار

مزید :

صفحہ اول -