سنتھیارچی کی ملک بدری کیلئے دائر درخواست پروزارت داخلہ کوفیصلہ کرنیکا حکم

  سنتھیارچی کی ملک بدری کیلئے دائر درخواست پروزارت داخلہ کوفیصلہ کرنیکا حکم

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو سنتھیا رچی کے خلاف پیپلزپارٹی کی درخواست کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ قانون کو مدنظر رکھ کر درخواست کا فیصلہ کرے،وزارت داخلہ درخواست پر فیصلے کے بعد کاپی عدالت میں جمع کرائے۔پیپلز پارٹی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے کہاکہ سنتھیا ڈی رچی کا بزنس ویزہ دو مارچ کو ختم ہو چکا ہے۔کورونا کی وجہ سے حکومت نے غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع دے دی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ سنتھیا نے ویزہ میں توسیع کی درخواست دی جو ابھی زیر التوا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ جس کا ویزہ ختم ہو جائے اس کے حوالے سے قانون کیا کہتا ہے؟۔ چیف جسٹس نے جوائنٹ سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا کہ کچھ رولز ریگولیشنز ہوں گے ضابطہ اخلاق کیا ہے؟۔ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے جوائنٹ سیکرٹری کی جانب سے لاعلمی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی کر دی۔

ملک بدر

مزید :

صفحہ اول -