دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

      دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 152600کیوسک اور اخرج 170000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 62400کیوسک اور اخراج 62400کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد49900 کیوسک رہا۔

اور اخراج20000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد68200کیوسک اور اخراج35000 کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد222500 کیوسک اور اخراج 21510کیوسک،چشمہ آمد227300کیوسک اوراخراج 215000 کیوسک، تونسہ آمد226300کیوسک اور اخراج 197900 کیوسک، پنجند آمد23400 کیوسک اور اخراج 7600کیوسک، گدو آمد 153900کیوسک اور اخراج 117700 کیوسک، سکھر آمد108400کیوسک اور اخراج51600کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد43600 کیوسک اور اخراج 2000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1461.13 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.649 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1218.55 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.579 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 640.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.038 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ؤکی صورت میں ہے۔

مزید :

کامرس -