دراز نے 5500 سے زائد آف لائن کاروباروں کو آن لائن کر دیا

دراز نے 5500 سے زائد آف لائن کاروباروں کو آن لائن کر دیا

  

لاہور (پ ر)مئی میں دراز ہمقدم پروگرام کے آغاز کے بعد سے جس میں ایس ایم ایز کو پاکستان میں آن لائن فروخت کے لئے معروف ای کامرس پلیٹ فارم پر اپنی شاپس کے قیام کی دعوت دی گئی تھی، دراز نے ملک بھر میں 45 ہزار کاروباروں کو کاروبار اور مالی معاونت فراہم کی اور 5514 ایس ایم ایز کو پلیٹ فارم پر اپنے اسٹورز کے قیام کیلئے ڈیجیٹل آپریشنز کی جانب منتقلی کے قابل بنایا۔ پاکستان میں COVID-19 وباء پھیلنے اور نقل و حرکت پر پابندیوں کے بعد سے ڈیجیٹل آپریشنز کی جانب منتقلی پاکستان میں کاروباروں کے لئے اہم ثابت ہوئی۔ اس عرصہ کے دوران دراز پر 35 ہزار ایس ایم ایز نے رجسٹریشن کی۔ ہمقدم پروگرام ایس ایم ای سیکٹر کو مستحکم کرنے اور کاروباری اداروں کو ای کامرس آپریشنز کی جانب منتقلی میں آسانی فراہم کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ تقریباً 80 ملین روپے کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے دراز نے دو ماہ کے لئے ان کاروباروں کی کمیشن فیس معاف کی اور انہیں دراز یونیورسٹی کے ذریعے تعلیم و تربیت سمیت مفت کاروباری مشاورت تک رسائی اور مدد فراہم کی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، گجرات، ساہیوال، بہاولپور، سیالکوٹ، سوات اور رحیم یار خان جیسے ملک بھر سے 88 شہروں سے تعلق رکھنے والے ایس ایم ایز نے پروگرام میں شمولیت اختیار کی اور اب دراز پر متحرک طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ 1600 سے زائد کاروبار کراچی سے اور 1500 کے قریب کاروبار لاہور سے ای کامرس پلیٹ فارم پر منتقل ہوئے۔ یہ کاروبار مل کر گروسری، صحت و خوبصورتی، گھریلو مصنوعات، فیشن، موبائل و ٹیبلٹس، موٹرز اور جیولری سمیت مختلف اقسام کی وسیع درجہ بندی میں تقریباً 3 لاکھ مصنوعات پیش کر رہے ہیں

۔ دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسن سایا نے کہا کہ ہمقدم پروگرام ایک مشکل اور غیر یقینی معاشی مدت کے دوران کاروباروں کی مدد اور معاشی تحفظ کے لئے شروع کیا گیا تھا۔ ہم اس کے اثرات پیدا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے، ہم پاکستان میں چھوٹے کاروباروں کو بااختیار بنانے کی جانب اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ہمقدم پروگرام دراز کے مشن کے مطابق ہے تاکہ ڈیجیٹل دور میں کاروبار کرنا آسان ہو۔ پلیٹ فارم میں 50 ہزار سیلرز کی بڑھتی ہوئی کمیونٹی موجود ہے اور یہ پاکستان میں آن لائن شاپنگ کی دنیا میں نئے اور موجودہ سیلرز کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے مخصوص ہے۔

مزید :

کامرس -