کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 50 فیصد کمی

کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 50 فیصد کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2020ء کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2019-20ء کے دوران کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (کے او ایچ ٹی ایم) کی بعد از ٹیکس آمدنی 19 ملین روپے تک کم ہو گئی جبکہ جولائی تا مارچ 2018-19ء کیلئے کمپنی کو 38 ملین روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح مالی سال 2019ء کے پہلے 9 مہینوں کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2020ء کے اسی عرصہ کے دوران کے او ایچ ٹی ایم کی بعد از ٹیکس آمدن میں 10 ملین روپے یعنی 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جس کے نتیجہ میں کے او ایچ ٹی ایم کی فی حصص آمدن بھی 1.82 روپے کے مقابلہ میں 0.94 روپے فی حصص تک کم ہو گئی ہے۔

مزید :

کامرس -