سالانہ ساڑھے 8کروڑ ڈالر سے زائد کے پنکھے برآمد

    سالانہ ساڑھے 8کروڑ ڈالر سے زائد کے پنکھے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے پی پی)پاکستان کی پنکھا سازی کی صنعت ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ اس وقت ہرسال ساڑھے 8 کروڑ ڈالرسے زائد کے پنکھے برآمد کر رہی ہے تاہم اگر فین انڈسٹری کو مطلوبہ سہولیات فراہم کردی جائیں اور توانائی کی مسلسل سپلائی جاری رکھی جائے تو یہ صنعت اپنی برآمدات با ٓسانی 20کروڑ ڈالر سالانہ تک پہنچا سکتی ہے۔ آل پاکستان الیکٹرک فین مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سالانہ 28 لاکھ کے قریب پنکھے برآمد کر رہا ہے اور اس کی ماہر افرادی قوت و معیار نے بھارت اور چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کے باعث پاکستان کو دونوں ممالک سے زیادہ بین الاقوامی آرڈرز موصول ہو رہے ہیں لیکن توانائی کے فقدان اور بعض دیگر وجوہات کے باعث ان آرڈرز کی تکمیل میں بعض مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ اس وقت دنیا بھر میں پنکھوں کی برآمد پانچ ارب ڈالر کے قریب ہے جبکہ مختلف ممالک میں پاکستانی پنکھوں کو انتہا ئی پسند یدگی کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

مزید :

کامرس -