انفینکس نے میگاڈسکاؤنٹ اور زبردست لکی ڈرا کا اعلان کردیا

  انفینکس نے میگاڈسکاؤنٹ اور زبردست لکی ڈرا کا اعلان کردیا

  

لاہور (پ ر) پاکستان کے ٹاپ کلاس اسمارٹ فون برانڈInfinix نے صارفین کیلئے اپنی مختلف پروڈکٹس پر شاندار ڈسکاؤنٹ اور ایک لکی ڈرا میں شامل ہونے کا سنہری موقع فراہم کیا ہے جس میں صارفین دس لاکھ روپے کا نقد انعام، موٹر بائیکس اور Infinixموبائل فون جیت سکتے ہیں۔یہ آفر یکم جولائی 2020سے شروع ہوچکی ہے جوجولائی کے پورے مہینے میں اسٹور سے یا آن لائن خریداری پر کارآمد ہوگی۔صف اوّل کے اسمارٹ فون برانڈ نے یہ میگا ڈسکاؤنٹ اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کئی اعلیٰ ترین پروڈکٹس پر پیش کیا ہے جن میں Infinix Hot 9 اور Infinix Note 7 بھی شامل ہیں۔صارفین Infinix Hot 9 (4+64GB) پر 1500روپے Infinix Hot 9 (4+128GB) ،(Infinix Note 7 Lite (4+128GBاورInfinix Note 7 (4+128) and (6+128GB) کی ورائٹی پر 1000 روپے کا شاندار ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔Infinix ان میں سے کسی بھی اسمارٹ فون کی خریداری پر ایک کوپن جاری کرے گا جس سے آپ کو لکی ڈرا کے مقابلے اور زبردست انعامات حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔اس سلسلے میں Infinix پاکستان کے CEO جناب جو ہو(Mr. Joe Hu)نے کہا،"ہم خصوصی طورپر پاکستان کے صارفین کو ایسا شاندار موقع فراہم کرنے پر بے حد خوشی محسوس کررہے ہیں۔

ہم پاکستانیوں کی محبت کے بہت شکرگزار ہیں جس کا وہ اظہارکرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ہم اس کے جواب میں جو کچھ ممکن ہو، ضرور کریں۔"انعامات جیتنے والوں میں بالترتیب سب سے پہلا انعام دس لاکھ روپے نقد، دوسرے نمبر پر تین موٹر بائیکس جب کہ تیسرے نمبر پرپندرہ (15) Infinix اسمارٹ فون دئیے جائیں گے۔

مزید :

کامرس -