موٹر وے پر خوفناک حادثہ ، خاتون، 3بچے جھلس کر جاں بحق، کار جل کر راکھ

موٹر وے پر خوفناک حادثہ ، خاتون، 3بچے جھلس کر جاں بحق، کار جل کر راکھ

  

رحیم یار خان،صادق آباد(بیورورپورٹ، تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)سی پیک موٹر وے پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ کیساتھ ٹکرا کر الٹ گئی‘ کار میں آگ لگنے سے ماں اور 3بچے جھلس کر موقع پر جاں بحق‘ شدید زخمی والد کو ریسکیو 1122نے طبی امداد کے بعد ہسپتال داخل کروا دیا‘ نعشوں کو بھی ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، کارمکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق حفیظ اللہ اپنی فیملی کے ہمراہ کراچی (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

سے خوشاب کار پر سوار ہو کرجارہا تھا کہ گزشتہ صبح سویرے سی پی موٹر وے صادق آبا دکے قریب حفیظ اللہ کو نیند آگئی جس کے باعث کار فٹ پاتھ کیساتھ ٹکرا کر الٹ گئی اور کار میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے شدید زخمی حفیظ اللہ کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا،آ گ لگنے سے تین بچوں سمیت حفیظ اللہ کی اہلیہ شریفہ جھلس کر موقع پر جاں بحق ہو گئی، ریسکیو نے جاں بحق ہونیوالے بچوں اور ان کی ماں کی نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال صادق آباد منتقل کر دیا ہے۔

حادثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -