کروناوائرس سے50سالہ مریض جاں بحق، آبائی قبرستان سپردخاک

کروناوائرس سے50سالہ مریض جاں بحق، آبائی قبرستان سپردخاک

  

ملتان، رحیم یارخان(بیورورپورٹ، وقائع نگار)کرونا وائرس میں مبتلا 50 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا‘ انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز کے تحت جنازہ ادا کرتے ہوئے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا۔ مدینہ ٹاؤن کے رہائشی 50 سالہ محمد مشتاق کو کرونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے گھر میں آئسولیٹ کیا‘ حالت بگڑجانے پر ہسپتال منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا‘ انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز کے تحت جنازہ ادا کرتے ہوئے آبائی (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

قبرستان میں سپردخاک کردیا۔ادھرنشتر ہسپتال کے لیبر روم میں داخل مریضہ کا آپریشن کے بعد کورونا وائرس ٹسٹ پازیٹو نکل آیا۔جس سے علاج پر مامور ڈاکٹروں و سٹاف میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔بتایا جاتا ہے کہ ایک مریضہ کو زچگی کے لئے لیبر روم میں داخل کروایا گیا۔جہاں اسکا سی سیکشن(آپریشن)ہوا۔مریضہ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے ہونے پر ٹسٹ کروایا گیا تو وہ پازیٹو نکلا۔طبی حلقوں نے نشتر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں داخلے سے قبل ہر مریض کا کورونا ٹسٹ لازمی کروایا جائے۔تاکہ طبی عملہ و دیگر مریض،لواحقین میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ نہ ہو۔

کرونا پازٹیو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -