مہنگائی: پنجاب ٹیچرزیونین کاعید کے بعد مظاہرے،دھرنوں کااعلان

مہنگائی: پنجاب ٹیچرزیونین کاعید کے بعد مظاہرے،دھرنوں کااعلان

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ کئے جانے اور سب سول سیکریٹریٹ کے نام پر لولی پاپ دینے پر عیدکے بعد احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دینے کا اعلان کردیا ہے اس سلسلے میں پی ٹی یو کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، یوٹیلیٹی بلز، بچوں کے تعلیمی اخراجات میں اضافہ کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کئے جانے پر (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایک طرف اساتذہ سمیت دیگر محکموں کے غریب ملازمین بڑھتی ہوئی مہنگائی، یوٹیلیٹی بلز، بچوں کے تعلیمی اخراجات میں اضافہ کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں تو دوسری طرف بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مسائل میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے کرونا وفنڈز کے نام پر پانچ پانچ ہزار تک کٹوتیاں کردی گئی ہیں ایسے حالات میں غریب ملازمین کہاں جائیں جبکہ سب سول سیکریٹریٹ کے نام سرائیکی خطہ کی عوام کو لولی پاپ دیا گیا ہے الگ صوبہ کا قیام عمل میں لایا جائے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے انہوں نے کہا کہ پنجاب ٹیچرز یونین سرکاری محکمہ جات کے ملازمین اور الگ صوبہ کے قیام کے لئے عید کے بعد احتجاجی تحریک کا آغاز کیاجائے گا۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -