پنجاب:سرکاری اراضی پرقبضہ، بااثر افراد کی فہرستیں طلب

  پنجاب:سرکاری اراضی پرقبضہ، بااثر افراد کی فہرستیں طلب

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان)صوبہ بھر میں محکمہ ریونیو سمیت متعلقہ افسران وملازمین کی ملی بھگت سے اربوں روپے مالیتی سرکاریااراضی کو واگزار کرانے کے آپریشن کے دوران عدالتی سہارا لے کر اراضی میں بدستور قابض، بااثر افراد کی فہرستیں طلب کرلی گئیں قریبی ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے حکم پر سرکاری رقبوں کو واگزار کروائے جانے کے آپریشن کے دوران سینکڑوں بااثر شخصیات کے سرکاری رقبوں پر بدستور قائم ہیں اعلیٰ حکام نے بھجوائی جانے(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

والی رپورٹوں میں نشاندہی کے بعد متعلقہ اضلاع کے افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ایسے سرکاری رقبوں پر مشتمل فہرستیں جلد از جلد ارسال کریں جن کے قابضین مختلف عدالتوں کا سہارا لیکر آپریشن کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

قبضہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -