کرپشن زدہ حکومت آخری سانس لے رہی ہے، غلام قاسم ہنجرانی میڈیا سے گفتگو

  کرپشن زدہ حکومت آخری سانس لے رہی ہے، غلام قاسم ہنجرانی میڈیا سے گفتگو

  

دائرہ دین پناہ (نامہ نگار) ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے 90فیصداراکین قومی وصوبائی اسمبلی حکومت سے نالاں ہیں جن کا اظہاروہ برملانجی محفلوں میں کرتے رہتے(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

ہیں ۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ملک غلام قاسم ہنجرانے ہنجراہاوس پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا،انہوں نے کہاضلع مظفرگڑھ میں کرپٹ انتظامیہ کے زیر سایہ ہرمحکمہ کام کررہاہے جس میں کرپشن کاراج ہے۔ایم این اے اورایم پی اے ذاتی طورپرکرپشن کا حصہ ہیں۔ہرسیٹ پر نرخ مقررہیں جلدہی حکومت کا خاتمہ قریب ہے کرپشن زدہ اورنااہل حکومت آخری سانس لے رہی ہے عوام کی خوشحالی جلدہی ان کا مقدربنے گی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے ہرصورت ظلم وجدل کا مقابلہ کریں گے 40سال اقتداردیکھا انتقامی کاروائیاں ہمارابال بیکانہیں کرسکتیں،خوشحالی کا سورج جلدہی طلوع ہونے والاہے پھر احتساب کریں گے اوربھاگنے بھی نہیں دیں گے پاکستان مسلم لیگ قائم ودائم ہے چندافرادکے نکلنے سے ابن الوقت سیاستدانوں سے مسلم لیگ پاک ہوگئی۔اقلیتوں کے حقوق کو تسلیم کرتے ہیں مگراسلام کے نام پر بننے والے دارالخلافہ اسلام آبادمیں مندرکی تعمیرریاست مدینہ کی توہین ہے۔

گفتگو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -