صادق آباد:جوڈیشل کمپلیکس میں الیکٹرک واٹر کولرز کی تنصیب

  صادق آباد:جوڈیشل کمپلیکس میں الیکٹرک واٹر کولرز کی تنصیب

  

صادق آباد(نمائندہ خصوصی)جوڈیشل کمپلیکس صادق آبادمیں الیکٹرک واٹر کولرزکی تنصیب کر دی گئی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اللہ خان مغل نے باقاعدہ افتتاح کیا‘دور دراز سے آنے والے سائلین اور عدالتی اہلکاروں کو صاف اور ٹھنڈے پانی کی سہولت میسر ہو گی۔ تفصیل کے مطابق جدید جوڈیشل کمپلیکس میں 4الیکٹرک واٹر کولرز نصب کر دئیے گئے جہاں پر تمام دن صاف اور ٹھنڈا پانی پینے کیلئے دستیاب ہو گا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اللہ خان (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

مغل نے الیکٹرک واٹر کولرز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر سینئر ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد طارق‘ایڈیشنل سیشن جج منصف خان‘سول جج درجہ اول محمد عمران قریشی‘سول جج درجہ اول نذ ر عباس خان‘سول جج یاسر عرفات‘سول جج محمد شاہد جوئیہ‘سول جج عابد بشیر چوہدری سمیت عدالتی اہلکار بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اللہ خان مغل نے کہاکہ شدید گرمی کے موسم میں دور دراز سے آنیوالے سائلین کیلئے صاف ستھرے اور ٹھنڈے پانی کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے تاکہ سائلین کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،پانی ایک نعمت ہے سائلین کیساتھ ساتھ عدالتی اہلکار بھی اس سے مستفید ہوں گے۔ ایڈیشنل سیشن جج منصف خان اور سول جج درجہ اول محمد عمران قریشی نے کہاکہ اس اہم مسئلہ کو حل کرنے کیلئے صدر بار ایسوسی ایشن میاں خالد بن سعید‘ جنرل سیکرٹری جام محمد حنیف ولانہ‘عہدیداران اور ممبران بار نے بھی تعاون کیا ہے جبکہ المصطفیٰ فری لیگل ایڈ کمیٹی کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کا پانی ان الیکٹرک کولرز کیلئے مہیا کیا جارہاہے،آخر میں ملک پاکستان کی ترقی‘خوشحالی‘ امن اور سلامتی کیلئے دعا بھی کروائی گئی۔

تنصیب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -