6جولائی کو امداد باہمی کاعالمی دن

  6جولائی کو امداد باہمی کاعالمی دن

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں امداد باہمی کا عالمی دن 6جولائی کو منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں امداد باہمی بارے شعور و آگاہی پیدا کرنا اور باہمی تعاون کے حوالے نہ صرف عام(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

لوگوں بلکہ حکومتوں کو بھی آگاہی دینا ہے کہ باہمی تعاون و اشتراک کے ذریعے نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی اور دنیا بھر کے بیشتر مسائل کا حل ممکن ہے،اس سلسلہ میں ملک بھرمیں سیمینارز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا، اس دن کو منانے کا فیصلہ اقوام متحدہ نے 1992میں کیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے میلینیم ڈویلپمنٹ گولز(Millennium Development Goals) اور اس جیسے دیگر اشتراکی منصوبوں کی باہمی تعاون کے ذریعے تکمیل ممکن ہے۔

دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -