کراچی حملہ امن تباہ کرنیکی سازش، پوری قوم دہشتگردی کیخلافَ متحد، شاہ شاہ جیلانی

  کراچی حملہ امن تباہ کرنیکی سازش، پوری قوم دہشتگردی کیخلافَ متحد، شاہ شاہ ...

  

ڈہرکی(نامہ نگار) علامہ ڈاکٹر پیر سید محمد شاھد شاہجیلانی نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کی طرف سے اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش تھی جن کے پیچھے ملک دشمن عناصر ملوث ہیں کراچی پاکستان (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

کی معاشی شہ رگ ہے اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ پاکستان کی معیشت کو مفلوج کرنے کی سازش تھی ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرکے ملک دشمن عناصر ایک مرتبہ پھر وطن عزیز کا امن خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنایا ہے رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کاروائی نے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بناکر ملک کو بہت بڑے سانحہ سے محفوظ بنایا ہے اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کی اس جنگ میں پہلے بھی بہت قربانیاں دی ہیں، ا?ئندہ بھی دہشت گردی کی اس جنگ میں سیکورٹی اداروں اور پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اس موقع پر انہوں نے شہداء کی بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

شاہد جیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -