ڈہر کی کچے میں مقابل، بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچرسے حملہ، 1اہلکار شہید،متعدد زخمی

ڈہر کی کچے میں مقابل، بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچرسے حملہ، 1اہلکار شہید،متعدد ...

  

ڈہرکی (نامہ نگار) ڈہرکی کے قریبی علاقہ رونتی کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ ہوا ہے پولیس بکتر بند گاڑی پر ڈاکوؤں نے راکٹ لانچر سے حملہ کردیا جس میں ایک پولیس اہلکار خان محمد پہنور شہید، دو ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے قریبی علاقہ رونتی کے کچے میں قتل کے مقدمے ملوث اور چند روز قبل مبینہ اغوا ہونے والے تین مغویوں کی بازیابی کرنے اور روپوش (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گاؤں عمر شر اور اسکے ملحقہ تمام علاقوں کامحاصرہ کرکے آپریشن شروع کیا تو ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور راکٹ لانچر کا گولابھی فائر کیا جو پولیس کی اے پی سی گاڑی کو کراس کرتاہوا پولیس اہلکار وں کوجا لگا جسکے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار خان محمد پہنور شہید ہوگیا اور تھانہ خانپور مہر کا ایس ایچ او مٹھل کھکھرانی اور تھانہ جروار کا ایس ایچ او وحید بھٹو سمیت 2 ایس ایچ اوز بھی زخمی ہو گئے جبکہ 7 سے زائد دیگر پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں پولیس کی کاروائی کے دوران فائرنگ سے شر برادری کی ایک عورت بھی ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے ذرائع کے مطابق مطابق شر برادری کی عورت فائرنگ سے ہلاک نہیں زخمی ہوئی ہے اور شر برادری کے متعد لوگ بھی زخمی ہوئے ہیں آخری اطلاعات کے مطابق پولیس اپنے مقاصد میں ناکام ہوکر کسی ملزمان کو گرفتار کیئے بغیر ہی علاقے کا محاصرہ ختم کر کے واپس چلی گئی ہے جبکہ علاقے میں یہ بات بھی گشت کررہی ہے کہ چند روز قبل کچے میں ڈاکوؤں نے رونتی تھانہ کے ایس ایچ او خالد حسین ڈاہری کو فون کرکے شہر پر حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی جو کہ نامعلوم مسلح افراد نے کچھ روز پہلے رونتی شہر پر رات کے وقت حملہ کرکے علاقہ مکینوں کے گھروں اور دوکانوں کیدروازوں پر شدید فائرنگ کرکے کچے کے علاقے کی طرف فرار ہوگئے تھے ہوسکتا ہے کہ پولیس کا آج والا آپریشن اس سلسلے میں کیا گیا ہو بہرحال پولیس کو کیئے جانے والے آپریشن میں مکمل ناکامی ملی پولیس نے کہا ہے کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جائے گا۔

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -