تونسہ ضلع، وہوا کو تحصیل کادرجہ دلائیں گے، خواجہ شیراز محمود

    تونسہ ضلع، وہوا کو تحصیل کادرجہ دلائیں گے، خواجہ شیراز محمود

  

وہوا(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے خواجہ شیراز محمود نے وہوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی میں حلقہ کی غریب عوام کی بھرپور نمائندگی کرنے کے لیے موجود ہیں اور میں نے اسمبلی اجلاس کے دوران عمران خان کو تونسہ شریف اور وہوا کی عوام سے کیا گیا ضلع اور تحصیل بنانے کا وعدہ یاد دلایا جس پر عمران(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

خان سے ملاقات کے دوران انہوں نے اپنے انتخابی وعدے کو عمل تعبیر دینے کا وعدہ کیا ہے اور وہ بہت جلد تحصیل تونسہ شریف کا دورہ کرکے نہ صرف تونسہ شریف کو ضلع اور وہوا کو تحصیل کا درجہ دیں گے بلکہ حلقہ کی عوام کی پسماندگی کے خاتمہ کے لیے میگا پراجیکٹس کا اعلان بھی کریں جس میں انڈس ہائی وے کو دو رویہ کرنے، علاقہ بھر میں سڑکوں کا جال بچھانے، صحت اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔

شیراز محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -