این اے150,152بجلی منصوبوں کی 455 سکیموں پر کام کی رفتار تیز کرنیکی ہدایت

  این اے150,152بجلی منصوبوں کی 455 سکیموں پر کام کی رفتار تیز کرنیکی ہدایت

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان)سیپ پروگرام کے تحت قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 150اور این اے 152 میں بجلی (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

کے منصوبوں کی 455 سکیموں پر کام کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے میپکو اتھارٹی کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمان،ایڈیشنل ایکسین میپکوسمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دونوں حلقوں میں،،سیپ پروگرام،، کے فیز1اور 2 کے تحت ان 455 سکیموں پر کام جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ 41 کروڑ 25 لاکھ روپے لاگت سے جاری ان منصوبوں پر تکمیل کے بعد دونوں حلقوں میں بجلی کے مسائل حل ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں پر کام کی رفتار بارے مجھے اپ ڈیٹ رکھا جائے۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -