ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر اشفاق حسین کی مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت

ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر اشفاق حسین کی مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان کے معروف ماہر تعلیم اور محقق پروفیسر ڈاکٹر سید اشفاق حسین نے مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد علی درانی سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، اس موقع پر مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری مصطفے رشید اور پارٹی کے مرکزی نائب صدر مقصود بٹ بھی موجود تھے. اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سید اشفاق حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے بانی پیر سید صبغت اللہ شاہ ثانی آزادی کے علمبردار اور تحریک پاکستان کے اولین مجاہد تھے اور ان کی جماعت پاکستانی سیاست میں اپنا الگ مقام رکھتی ہے۔پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد علی درانی نے پروفیسر ڈاکٹر سید افضل کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جیسی علمی شخصیت کی پارٹی میں شمولیت پارٹی کے منشور اور جماعت کے قومی سیاست میں کردار پر اعتماد کا اظہار ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -