11پٹواریوں نے قانونگو کی آسامی پر ترقی لینے سے انکار کر دیا

11پٹواریوں نے قانونگو کی آسامی پر ترقی لینے سے انکار کر دیا

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)صوبائی دارالحکومت میں پٹواری مافیا کا راج، قانگو کی آسامیوں کا شارٹ فعال ختم نہ کیا جاسکا۔گیارہ پٹواریوں نے پٹواری سے قانونگو کی آسامی پر ترقی لینے سے انکار کردیا ان پٹواریوں میں ممتاز علی، شفاقت علی، ریاض حسین،محمد منشا،مشتاق مسیح، محمد سلیم،طاہر حسین شاہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ترقی نہ لینے والوں پٹواریوں سے پٹوار سرکل سرنڈر کئے جائیں گے، ان کے ریکارڈ کی بستہ پرتال کی جائے گی، ان کی سروس کارگردگی رپورٹ جاری کی جائے گی،دوسری طرف حق تلفی کا شکار ہونے والے پٹواریوں نے بھی دبے لفظوں میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -