ڈیرہ،بہاولپور میں گراں فروشوں کیخلافَ آپریشن، بھاری جرمانے، مقدمے، کارروائی تیز
ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر صدرڈیرہ غازی خان محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران گرانفروشی پربارہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا انہو ں نے مارکیٹوں میں کورونا وائرس کی ایس اوپیز دکانداروں کے ماسک پہننے اوردیگر اقداما ت کاجائزہ لیا انہو ں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی اورکرونا وائرس کی ایس اوپیز پرعملدرآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔بزدار حکومت کی(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
ہدایت پر گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کے لئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 2اور 3جولائی کو ضلع بھر میں 994مقامات پر جا کر اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کئے اور اشیاء کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔ اس دوران 71مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے موقع پر ہی مجموعی طور پر 106500/-روپے جرمانہ عائد کیا اور تنبیہ کی کہ اشیائے خوردونوش مقرر کردہ نرخ کے مطابق فروخت کی جائیں اور نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری نہ ہو۔بصورت دیگر جرمانوں اور مقدمات کے اندراج سمیت حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
طاہر فاروق