ادویات نہ سہولیات، رورل ہیلتھ سنٹر اوچشریف ”مفلوج“مریض لاوارث

  ادویات نہ سہولیات، رورل ہیلتھ سنٹر اوچشریف ”مفلوج“مریض لاوارث

  

اوچ شریف (سٹی رپورٹر) اوچ شریف کے موضع بختیاری کے رہائشی محمد اختر، موضع محمد پور کے ساجد سمیت دیگر علاقوں میں 5 افراد کو باولے کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا، متاثرہ مریض ویکسین لگوانے کے لئے گئے تو ڈسپنسر نے کہا کہ ابھی ایس ایم او رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف ڈاکٹر نہیں آئے، انتظار کریں، انہوں نے بتایا کہ 9 بجے کے قریب وہ آئے اور ادویات کے اسٹور روم میں جہاں اے سی لگا ہوا ہے وہاں جاکر بیٹھ گئے، مریضوں کا رش لگا ہوا تھا مگر ڈاکٹر عجمی میڈیسن(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

سٹور کے ایئر کنڈیشنڈ روم میں بیٹھا رہا، ایک گھنٹہ تک انتظار کے بعد 10 بجے کے قریب پرچی کو لیکر میڈیسن سٹور روم گئے جہاں ایس ایم او ڈاکٹر عجمی نے انہیں کہا کہ اسپتال میں ویکسین موجود نہیں اور پرچی پر بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال احمد پور شرقیہ ریفر لکھ دیا، اس دوران مریضوں نے احتجاج کیا اور میڈیا آفس پہنچ گئے، یہ سارا معاملہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ضلع بہاول پور ڈاکٹر اورنگ زیب کے نوٹس میں لایا گیا جنہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر خاور عباس کو ہدایات جاری کیں کہ فوری طور پر کتے کے کاٹے متاثرہ مریضوں کو ویکسین لگائی جائے، جس پر احمد پور شرقیہ ریفر کئے گئے مریضوں کو۔ واپس بلاکر کتے کاٹے کی ویکسین لگائی گئی، ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ایس ایم او رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف ڈاکٹر عجمی احمد پور شرقیہ سے 9 بجے کے بعد سنٹر پر پہنچتا ہے اور اکثر ایئر کنڈیشنڈ میڈیسن سٹور میں بیٹھا رہتا ہے جبکہ مریض ذلیل و خوار ہوتے رہتے ہیں، اس کے علاوہ مریضوں کے ساتھ اس کا رویہ بھی تضحیک آمیز ہوتا ہے، اکثر مریضوں کو احمد پور شرقیہ یا بہاول پور ریفر کردیتے ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور، سی ای او ہیلتھ بہاول پور سے مطالبہ کیا ہے کہ بہاول پور سے کسی 18 گریڈ کے سینئر ڈاکٹر کو بطور سینئر میڈیکل آفیسر تعینات کریں تاکہ تاریخی شہر اوچ شریف اور مضافات کے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرسکیں۔

لاوارث

مزید :

ملتان صفحہ آخر -