کشمیر میں نواسے کے سامنے نانا کو مارنا قابل مذمت ہے،اسوہ آفتاب

کشمیر میں نواسے کے سامنے نانا کو مارنا قابل مذمت ہے،اسوہ آفتاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)مقبوضہ کشمیر میں تین سالہ ننھے بچے کے سامنے نانا کو شہید کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فوج نے 3 سالہ ننھے بچے کے سامنے اس کے نانا کو شہید کردیا ہے۔کشمیر میں بے رحمانہ واقعے پر دنیا کی کشمیریوں کی حالت زار پر بے حسی قابل مذمت ہے۔یہ ایون اس افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ بھارت اس شرم ناک واقعے پر شرمندہ نہیں ہے۔
ان لوگوں پر بھی افسوس ہوتا ہے جو اس نسل کشی کے وقت خاموش ہیں۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور کشمیریوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتا ہے۔یہ ایوان اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔