احمد پورسیال: زہریلے سانپ نے نوجوان کی جان لے لی، اہل خانہ کاہسپتال عملے کیخلافَ احتجاج
احمد پور سیال (نامہ نگار) اڈا فتح پور کے رہائشی خادم حسین کے تیس سالہ بیٹے محمد طاہر کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا جسے طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
متاثرہ خاندان کا الزام ہے کہ ویکسین نہ ہونے کے باعث محمد طاہر دم توڑ گیا. عملہ نے خالی ڈیکسٹروز کی بوتلیں لگائی رکھیں ہسپتال میں ویکسین موجود نہیں تھی اس بارے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ترجمان قاری احمد نواز نے مؤقف دیتے ہوئے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور سیال میں تاخیر سے متوفی نوجوان کو لایا گیا طبی عملے نے ویکسین کی چار وائیلیں لگائیں مگر زہر پورے جسم میں اپنا اثر کر چکا تھا جسکی وجہ سے موت واقع ہوئی۔
احتجاج