ویڈیو سکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کی برطرفی پرلیگی خواتین خوشی سے نہال، نواز شریف کی عمردرازی، سلامتی کیلئے دعائیں

  ویڈیو سکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کی برطرفی پرلیگی خواتین خوشی سے نہال، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کے زیراہتمام لاہور ہائی کورٹ کے 7ججزکے ویڈیو سکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کی برطرفی کے فیصلے کی خوشی(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

میں شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے اور اس موقع پر قائد میاں نواز شریف کی عمر درازی اور سلامتی کے لئے دعا کی گئی اس موقع پر مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سٹی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالٰی کے حضور سربسجود ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ملک وقوم کی مخلصانہ خدمت کرنے والے نواز شریف کی بے گناہی کو ثابت کردیا جس نے انصاف پر مبنی فیصلہ نہیں دیا اور تین بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کو ناحق سزا دی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جتنی مرضی انتقامی کاروائیاں کرلیں حق و سچ کا بول بالا ہو کر رہے گا اس موقع پر دیگر خواتین رہنماؤں فہمیدہ چوہان، افشین بٹ، عطیہ ربنواز ودیگر نے کہا کہ خواتین ونگ پارٹی کا ہر اول دستہ ہے انشاء اللہ بہت جلد جعلی حکومت کا خاتمہ ہو گا اور عوام سکھ کا سانس لیں گے۔
دعائیں