ملتان:ڈاکو ناکے،چوربھی متحرک، عید سے پہلے وارداتوں میں تیزی

  ملتان:ڈاکو ناکے،چوربھی متحرک، عید سے پہلے وارداتوں میں تیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقا ئع نگار ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا و نقدی سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے چائنہ چوک ملک جیون سے دو مسلح ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، مہندی پور محمد وحید سے تین نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل سمیت نقدی23ہزار لیگئے، تھانہ ممتازآباد کے علاقے پل موٹروے تین ڈاکو گن(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

پوائنٹ پر موٹرسائیکل و نقدی لیگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے قاسم پور قیصر اقبال سے دو مسلح افراد نقدی52ہزار لیگئے، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے محمد فیصل سے دو نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل و نقدی مالیت81ہزار چھین کر لیگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے جناح کالونی عباس اختر کیگھر سے طلائی زیورات و نقدی مالیت3لاکھ70ہزار، تھانہ چہلیک کے علاقے کچہری سے محمد وسیم، تھانہ جلیل آباد کے علاقے رسول پورہ محمد کاشف کی موٹرسائیکلیں، تھانہ مظفر آباد کے علاقے گاگرہ سولنگ محمد سلیم کیگھر سے سامان مالیت1لاکھ، تھانہ گلگشت کے علاقے6نمبر چونگی ہوسٹل محمد عابد ودیگر افراد کے25موبائل، ایم ڈی اے چوک بشیر احمد کی موٹرسائیکل، خان ویلج عمر اسلم کی گاڑی سے ملزم خلیفہ وصی، حیدر دو نامعلوم کے ہمراہ یورو ڈالر مالیت2لاکھ90ہزار، تھانہ بی زیڈ کے علاقے غضنفر کے ڈیرے سے ملزم عمران وغیرہ بکریاں مالیت80ہزار، تھانہ کوتوالی کے علاقے ہجویری مارکیٹ محمد زاہد، تغلق روڑ محمد عالمگیر کی موٹرسائیکلیں، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے شاہ رکن عالم کالونی محمد اشرف کیگھر سے نقدی و طلائی زیورات مالیت19لاکھ65ہزار، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے غلام مرتضی سے نامعلوم نقدی و موبائل مالیت3لاکھ54ہزار، تھانہ الپہ کے علاقے بستی صالہے مہے محمد ارسلان کیگھر سے نقدی و موبائل مالیت1لاکھ43ہزارجبکہ تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے ندیم مجاہد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔
چائنہ چوک