ہوم اکنامکس یونیورسٹی، 620ملین کا بجٹ پیش، فیسیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

  ہوم اکنامکس یونیورسٹی، 620ملین کا بجٹ پیش، فیسیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کا تیسرا سنڈیکیٹ اجلاس صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی صدارت منعقد ہوا،بجٹ اجلاس میں 2020/21سیشن کی فیسیں نہ بڑھانے کا اہم فیصلہ،یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کا 620ملین کا بجٹ پیش کردیا گیا،بجٹ اجلاس میں 73اساتذہ کی نئی سیٹیں پیدا کی گئیں،پہلی مرتبہ 2ملین روپے سکالرشپ اور سپورٹس سہولیات کے کیے رکھے گئے،نئے اکیڈیمک سال میں 9بی ایس آنرز اور پانچ ایم ایس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ،60ملین کی کثیر رقم آئی ٹی اور کیمپس نیٹ ورکنگ کے کیے مختص،80ملین سے یونیورسٹی کی 65سالہ پرانی بلڈنگ کی اپ گریڈیشن کرنے کا فیصلہ،ڈیڑھ ملین روپے سے فرنیچر اور دیگر سامان کی خریداری کیا جائے گی،یونیورسٹی کے لیے دو عدد نئی بسوں۔کی خریداری پر پہلے سے کام جاری،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -