یونیورسٹی آفَ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سولر توانائی پرمنتقل، منصوبے کاافتتاح

  یونیورسٹی آفَ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سولر توانائی پرمنتقل، ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر)وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹراختر (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

ملک نے کہا ہے کہ اس منصوبے کی پیداواری صلاحیت ایک میگا واٹ ہے۔اس منصوبے سے یونیورسٹی کو سالانہ سترہ کروڑ کا فائدہ ہوگا جب کہ یونیورسٹی کو اگلے پچیس سالوں میں بیالیس کروڑ کا فائدہ ہو گا۔ ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ یہ منصوبہ کلین اور گرین انرجی کی جانب پہلا بڑا قدم ہے۔ ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ سولرائزیشن کا دائرہ کار پنجاب کی باقی تمام جامعات تک بھی بڑھائیں گے۔ ابھی تک پنجاب کی گیارہ جامعات کو سولر پر منتقل کرنے کے ایم او یوز پر دستخط کر چکے ہیں۔ اور اس منصوبے پر سرکار کا ایک روپیہ نہیں لگا۔اس منصوبے کے لئے مجھے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی مکمل سپورٹ حاصل رہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق سستی اور ماحول دوست توانائی کی فراہمی کے لئے دن رات ہم کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -