سیکرٹریٹ قیام کا وعد ہ پورا، جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم ہوجائیں گی، مسز شاہدہ احمد

سیکرٹریٹ قیام کا وعد ہ پورا، جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم ہوجائیں گی، مسز ...

  

خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے نئے مالی سال سے جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کرکے جنوبی پنجاب کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو ختم اور عوا می مسائل حل کرنے کاعمل تیز ہوگا۔وہ یہاں صحافیوں سے بات چیت کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبے کے خواب کی تعبیر کاآغاز ہوچکاہے وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام وسائل کارخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے ترقی کاعمل تیز اورمعیار زندگی بہتر ہوگا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ماضی میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے نام پر محض شوبازیاں دیکھائی گئیں جبکہ پاکستا ن تحریک انصا ف نے عملی طورپر اس دیرینہ مسئلہ کو حل کیا۔

شاہدہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -