تبدیلی کے خواب دکھانے والوں نے سانس لینا مشکل کردیا، اعظم نمبر دار

تبدیلی کے خواب دکھانے والوں نے سانس لینا مشکل کردیا، اعظم نمبر دار

  

لاہور(انٹرویو: دیبا مرزا : تصا ویر : ندیم احمد)مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما چو ہدری ا عظم بھٹہ نمبردار نے کہا ہے کہ تبدیلی کے خواب دکھا نے والو ں نے عوام کے لئے سانس لینا بھی مشکل کر دیا ہے۔ن لیگ نے اپنے دور حکو مت میں ترقیا تی کا موں کے جال بچھا ئے تھے جبکہ پی ٹی آئی نے عوام کے لئے مصیبتوں کے جال بچھا دیئے ہیں۔عوام مہنگا ئی کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں۔حکو مت ابھی تک چینی ما فیا، آٹا ما فیا کو پکڑنے میں نا کام ہے اور پڑرول ما فیا کے ساتھ مل کر راتو ں را ت عوام پر پڑرول بم بھی گرا دیا گیا ہے۔ ہمارے حلقہ میں ن لیگ کے دو ر میں ہمارے ایم اپی اے ملک سیف الملو ک کھو کھر نے گاؤں کی تما م سڑکیں بنوا نے کے ساتھ ساتھ بجلی اور سیوریج کے بھی تما م مسئلے حل کروائے تھے لیکن اب حلقہ کا برا حال ہے پی ٹی آئی نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز روزنا مہ ”پا کستان“ کو انٹرویو دیتے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملکی حا لا ت روز بروز خراب ہو تے جا رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ روز عوام پر مہنگا ئی بم گرا یا جا تا ہے کبھی یو ٹیلٹی سٹورز سے اشیا ء غا ئب ہو تی ہیں تو کبھی عوام کی چینی نہیں ملتی تو کبھی آٹا نہیں ملتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں لو گو ں کے مسا ئل ان کے دروازے پر حل کر تے تھے ہم عوام کے خد مت گا ر تھے۔ انہو ں نے کہا کہ جب سے یہ حکو مت آئی ہے ان کا کو ئی بھی نما ئندہ عوام سے نہیں ملتا۔ انہو ں نے کہا کہ بہت جلد عوام سڑکو ں پر ہو گی اور حکو مت کے پا س واپس جانے کے علا وہ کو ئی را ستہ نہیں ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -